13 جنوری 2015 - 05:26
داعش کے خلاف عراق میں وسیع پیمانے پر آپریشن

تکفیری گروہ داعش کے خلاف عراق کے دارالحکومت کے شمالی علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن کا آغاز ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کی فوج کے کمانڈر عبد الامیر الشمری نے کہا ہے کہ شمالی بغداد کے دو علاقے النباعی اور الکسارات میں داعش کے خلاف آج وسیع پیمانے پر آپریشن شروع ہوا ہے انہوں نے کہ اس آپریشن میں عراقی فرح ، پلیس اہلکار اور عوامی فورس کے افراد شامل ہیں ، انہوں نے مزيد کہا کہ سکیورٹی فورس اور عوام نے آج صوبہ الانبار کے علاقے الشویرتان کے الکرمہ میں داعش سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے ۔اس آپریشن میں الکرمہ میں داعش کا ایک سرغنہ عامر الساطوری اور اس کے نو ساتھی ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی متعدد گاڑياں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں داعش کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169